ڈپٹی کمشنرخرم پرویز نے ڈی پی او عمران احمد ملک کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں کی گزر گاہوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنرخرم پرویز نے ڈی پی او عمران احمد ملک کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں کی گزر گاہوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنروقاص ظفراور دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کی گز ر گاہوں کا دورہ کیا اور جلوسوں کی گز رگاہوں پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی تمام گزر گاہوں پر ضروری مرمت کو جلد مکمل کر لیا جائے اور ان علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص سیوریج نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی اور حیدری ٹرسٹ کا دورہ کرتے ہوئے منتظمین سے ملاقاتیں کی اور مسائل سنتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز منتظمین جلوس ومجالس سے رابطہ میں رہتے ہوئے جلوسوں کی گزرگاہوں کو کلیئر کریں، سیوریج، لٹکتی تاروں، روڈ میچ ورک کو مکمل کیا جائے۔ڈی پی او عمران احمد ملک نے کہا کہ کہ محرم الحرام کا جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا جبکہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ منتظمین سیکورٹی امور کی انجام دہی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔