وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت،عید الاضحی پر اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں کو ریلیف اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز متحرک

رحیم یار خان( ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید الاضحی کی چھٹیوں میں اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں کو ریلیف اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز متحرک، ڈپٹی کمشنر کا سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی کے ہمراہ ضلع کے سی اور ڈی کلاس بس اسٹینڈز اور وکس ورکشاپ کا دورہ، انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے نامے، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت بس اڈوں میں مسافروں کو دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کو گاڑیوں کی فٹنس بارے نیو جنرل بس اسٹینڈ پروکس ورکشاپ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے زائد کرائے وصول کرنے پر 5پبلک ٹرانسپورٹ کو مقامی تھانوں میں بند کرتے ہوئے 85ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سخت احکامات ہیں کہ عید الاضحی کے ایام میں اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام بس اسٹینڈز پر مسافروں کو پینے کے صاف ٹھنڈے پانی، سایہ دار جگہ، پنکھے، ائیر کنڈیشنڈ اور صاف ستھرے واش رومز کی سہولت میسر ہونی چاہیے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ (اے سی و نان اے سی) کے کرایوں میں ہونے والی کمی سے عوامی آگہی کے لئے تمام ٹرانسپورٹرز نئے کرایہ نامے، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس اپنی ٹرانسپورٹ کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کریں، خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کی ٹرانسپورٹ بند جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں عید الاضحی کے موقع پر کرائے ناموں پر عملدرآمد، اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو ضلع بھر میں مختلف شاہرات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حج مبارک کا خصوصی اشتہار درج ذیل ہے