ضلع پشاورمیں کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی

ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں کی شرکت ۔ شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

کیپٹن حسین جہانگیر شہید کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے، وہ معروف معالج ڈاکٹر مسعود جہانگیر کے صاحب زادے ہیں، کیپٹن حسین جہانگیر شہید کی عمر 25سال تھی، کیپٹن حسین نے 2020 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن حسین جہانگیر شہید نے 4سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں، کیپٹن حسین جہانگیر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔ شہادت کی خبر رحیم یار خان میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، وطن پر جاں نچھاور کرنے والے سپوت کی شہادت پر پورا شہر سوگوار ہے۔