
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ٹریفک پولیس نے شہر کے تمام اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ون ویلنگ، پتنگ بازی، کم عمری کی ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کے متلعق شہریوں کی آگاہی بینرز و پینا فلیکس آویزاں کر دئیے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ، آر پی او بہاول پور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوند کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک پولیس اصغر علی کی نگرامیں کی روشنی میں شہر بھرکی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر شہریوں خصوصاً موٹر سائیکل سواروں و دیگر وہیکلز ڈرائیو کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ کی افادیت، کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی لائن اور لین رانگ پارکنگ کے حوالہ جات کی تحریریں پر مبنی بینرز و پینا فلیکس آویزاں کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عوام الناس کوپیغام دیا گیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں ڈرائیونگ کریں، موٹر سائیکل سوار سائیڈ شیشوں اور ہیملٹ کا استعمال لازمی کریں، موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے اجتناب کریں، انتہائی بائیں جانب موٹر سائیکل چلائیں، اپنے بچوں کو ایک خاص عمر و ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بغیر ہر گز کسی قسم کی وہیکل کو ڈرائیو کرنے کی اجازت نہ دیں ، اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نا کریں دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ہیلمٹ خود بھی پہنیں اور اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کو بھی ہیلمٹ پہننے کی ترغیب دیں اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ و سینئر اسسٹنٹ طارق محمود نے شہریوں میں ٹریفک قوانین اور ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے ۔