رحیم یار خان:رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر محمد اقبال حفیظ نے سہیل اقبال رمدے کو ڈیری اینڈ الائیڈ پروڈکٹس کا سنیئر وائس چیئرمین نامزد کر دیا۔صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارمنگ میں بہت ترقی ہوئی ہے او ر حکومت نے بھی ڈیری سیکٹر کو اہم ترجیی شعبوں میں شامل کیا ہے جس سے اسٹیک ہولڈرز نے فائدہ اٹھایا ہے، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بطور سنیئر وائس چیمبر اسٹینڈنگ کمیٹی آف ڈیری اینڈ الائیڈ پروڈکٹس اپنی بزنس کمیونٹی کے لیے اہم خدمات سر انجا م دیں اوران کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کریں۔سہیل اقبال رمدے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور وائس چیئرمین چیمبر ممبران کے لیے اپنی بہترین خدمات سرا نجام دوں گا۔ اس موقع پر نائب صدر میاں سعد حسن، ایگزیکٹو ممبران قاری ظفر اقبال شریف، عبدالوحید بھٹی، محمود احمد چوہدری، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر میاں سجاد علی،ممبران مختار احمد ببی،ثاقب اعجاز،ملک اعجاز،محمد شکیل،محمدطارق اعجاز وڑائچ و دیگر بھی شریک ہیں
ڈیری فارمنگ میں بہت ترقی ہوئی ہے،صدر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری