شاندار کامیابی پر عکس بے نظیر آصفہ بی بی صدر آصف علی زرداری، چیئرمن بلاول بھٹو اور ادی فریال کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مخدوم احمد محمود

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی آصفہ بی بی کی بلامقابلا جیت پر انہیں جنوبی پنجاب کی جانب سے مبارکباد اور اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ سندھ میں کوئی سیاسی اور جمہوری جماعت نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

شاندار کامیابی پر عکس بے نظیر آصفہ بی بی صدر آصف علی زرداری، چیئرمن بلاول بھٹو اور ادی فریال کومبارکباد پیش کرتے ہیں

امید کرتے ہیں کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح آصفہ بی بی سندھ سمیت پورئے ملک کی غریب مظلوم عوام کا مقدمہ لڑینگی۔

بی بی آصفہ بھٹو اپنی والدہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے پارلیمینٹ میں بھرپور کردار اور لوہا منوائینگی۔