یوم قرار داد پاکستان کی مرکزی تقریب شایان شان انداز سے منائی گئی

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم قرار داد پاکستان کی مرکزی تقریب شایان شان انداز سے منائی گئی،ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ضلعی افسران، سول سوسائٹی، ممبران امن کمیٹی و دیگر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ٹاؤن ہال میں پرچم کشائی کی۔پولیس، ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ23مارچ 1940 کو مسلمانان ہند نے لاہور میں قرار داد پاکستان منظور کرکے علامہ اقبالؒ کے خواب پر مہر ثبت کی اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے حصول کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنی نوجوان نسل کو پیغام دینا ہو گا کہ پاکستان ہمارے اجداد کی طویل اور سخت جدوجہد، قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔آج کا دن ہم نے تجدیدِ عہد کے طور پر منانا ہے کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام اور قیام امن کے لئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شاہد ملک، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفور چوہدری، نور محمد سومرو، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق، ڈی ایس پی سٹی آصف رشید، ڈی ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر الیاس احمد سمیت دیگر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری نے ملکی استحکام، امن وامان اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔