پنجابی اپنی زبان فخر سے نہیں بولتے، بچوں کو اردو یا انگریزی بولنا سکھاتے ہیں: مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجابی اپنی زبان فخرسے نہیں بولتے، والدین اپنے بچوں کو انگریزی اور اردو کے ساتھ پنجابی بھی ضرور سکھائیں۔

مریم نواز نے  پنجاب کلچرل ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور دستکاریوں کی مصنوعات کو دلچسپی سے دیکھا۔

تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ سیاست میں گالم گلوچ کا ہونا اور ماؤں بہنوں کی عزت نہ کرنا اچھی روایت نہیں، اس نے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رواداری کا کلچر بھلاتے جارہے ہيں یہ لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں لوگ اپنی مادری زبان فخر سے بولتے ہيں لیکن پنجابی فخر سے پنجابی نہیں بولتے، وہ اپنے بچوں کو اردو یا انگریزی بولنا سکھاتےہیں، میں خود کو بھی اس میں شامل رکھتے ہوئے یہ بات کہہ رہی ہوں لیکن بذات خود ٹھیٹھ پنجابی ہوں۔