مریم نواز کی ہدایت پر ”صاف ستھرا پنجاب پروگرام“ پر عملدرآمد کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کر دیا گیا

رحیم یار خان(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”صاف ستھرا پنجاب پروگرام“ پر عملدرآمد کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اس پروگرام پر عملدرآمد او رکامیاب بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کی سرپرستی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو گلی، محلوں، دیہات، قصبے اور گاؤں میں صفائی ستھرائی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر مکمل طو پر ختم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی، نکاسی و فراہمی آب، قبرستانوں کی صفائی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل سمیت سبزی منڈیوں، مارکیٹوں او ربس ٹرمینلز پر بھی بھر پور صفائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز او ربلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صاف ستھر اپنجاب پروگرام پر عملدرآمد کی رپورٹ فراہم کی جائے۔