پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور بلامقابلہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔
نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان یکم مارچ کو پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے کیونکہ ان کے مدمقابل رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
اسی طرح پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔