کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا

  کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کراچی سے گرفتار کرلیا۔

ان کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طلبہ کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اورسوات/مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور NGOs پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا۔

اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں مختلف کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔