اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):واپڈانےمختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔
بدھ کو جار ی اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج8 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 700کیوسک اور اخراج 4 ہزار700کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،
ڈیم میں پانی کی موجودہ 1478.51 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.195 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1159.10 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.158 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔