ممبئی: برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور نامور انفلوئنسر فریال مخدوم نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
فریال مخدوم نے سوشل میڈیا کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ان سے کسی قسم کی بھی امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں۔
انہوں نے لکھا کہ وہ کئی مرتبہ عمرہ کرچکی ہیں اور اس مرتبہ وہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے گئی تھیں لیکن وہ عمرے سے خود کو روک نہیں سکیں۔