پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے اور عوامی طاقت بلاول بھٹو کے ساتھ ہے عوامی خدمات سے بلاول بھٹو عوامی لیڈر بن گئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مشن کو عملی جامع پہنانے کی مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنی رہائیش گاہ مخدوم ھاوس میں چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین کی قیادت میں پارٹی رہنماوں کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی
پارٹی صوبائی صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر قائم ہے، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پورا ہوگا، عوامی مفاد کی سیاست پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پیپلز پارٹی باتوں پر نہیں عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے، عوام کی دعا بلاول بھٹو کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، مخالفین بلاول بھٹو کی عوامی خدمات سے خوف کا شکار ہوگئے پیپلز پارٹی غریب مزدور اور کسانوں کی جماعت ہے جو اقتدار کیلئے نہیں عوام کے حقوق کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے، جیت بینظیر بھٹو کا بیٹا بلاول بھٹو کی یقینی ہے 2024 میں نوجوان قیادت بلاول بھٹو ملک کا وزیراعظم ہونگے،
مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے 56 ویں یوم تاسیس کی تیاریوں نے مخالفین کی نیندوں کو حرام کر دیا ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دئے گی اگلی حکومت وفاق میں پیپلز پارٹی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا بھٹو شہید اور بی بی شہید کا مشن چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت جاری رہے گا، پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بھٹو ہے بند کمرئے کے نتائج کسی صورت قبول نہیں کرینگے، شفاف انتخابات کروائے جائیں کوئی بھی سازش عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کو نکال نہیں سکتی، نگران حکومت شفاف الیکشن کروانے پر توجہ دئے، پیپلز پارٹی عوام کی امید کی کرن ہے اور نوجوان قیادت بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوں نکالے گی،
مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی لیکر طلوع ہوگا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا آئندہ الیکشن میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو اقتدار کیلئے نہیں عوام کے حقوق کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے، جب تک پیپلز پارٹی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے جمہوریت کا پرچم بلند رہے گا عوامی مسائل کو حل کرنا پی پی کی اولین ترجیح میں شامل اور جمہوریت پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی قربانی سے قائم ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ قائم رہے گی
پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بھٹو ہے اور عوامی طاقت بلاول بھٹو کے ساتھ ہے، مخدوم احمد محمود