پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں الشفاء، العودہ، القدس اور انڈونیشین اسپتال کو اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بناکر دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی، اسپتالوں میں زیرعلاج بچے اور بزرگ اسرائیلی درندگی اور بربریت کا شکار ہوگئے، عالمی برادری مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرئے،
پارٹی رہنماوں نے کہا کہ اسرائیل بچوں، بزرگوں اور عورتوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے تاکہ خوف پیدا کرکے غزہ سے وہ عوامی انخلاء کو ممکن بناسکے، غزہ میں ہر 10 منٹ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں ایک بچہ شہید ہورہا ہے اور نیتن یاہو سیز فائر سے انکار کررہا ہے، ہمیں مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بربریت کی محض مذمتی قرارداد نہیں پیش کرنی چاہیئے، جبکہ اسرائیل کی مسلسل بربریت کو امریکا کھلم کھلا سپورٹ کررہا ہے، اسرائیل غیر انسانی سلوک روا رکھ رہا ہے، اسرائیل اسکولوں، ہسپتالوں، اور ایمبولنسز پر بمباری کررہا ہے،ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،
پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل جلد از جلد غزا پر بمباری بند کرے اور بات چیت میں چین کو شامل کیا جائے، قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی اور انبیاء کی سرزمین فلسطین پر سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے حماس کے مجاہدین سرفروشی اور استقامت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی افواج بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہی ہیں ہزاروں بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں اور 65 صحافی بھی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں
پارٹی صوبائی صدر مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف امریکہ و برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کی سرپرستی اور پشت پناہی کر رہے ہیں تو دوسری طرف مغربی میڈیا بھی یکطرفہ اور جانبدارانہ صحافت کر رہا ہے ان حالات میں عالمی اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی اور عملاً کچھ نہ کرنا مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے عوام حکمرانوں اور افواج سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے اہل فلسطین کی حمایت و تائید کیلئے عملی طور پر پیش قدمی کریں ہم یہ بھی کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں آج غزہ میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والی سمٹ فیصلہ کن ثابت ہوگی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسپتالوں میں زیرعلاج بچے اور بزرگ اسرائیلی درندگی اور بربریت کا شکار ہوگئے، عالمی برادری مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرئے