رحیم یار خان:رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر میاں سعد حسن نے کاشف اسرار کو ڈیری اینڈ الائیڈ پروڈکٹس کا وائس چیئر مین نامزد کر دیا۔ نائب صدر چیمبر میاں سعد حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارمنگ میں بہت ترقی ہوئی ہے او ر حکومت نے بھی ڈیری سیکٹر کو اہم ترجیی شعبوں میں شامل کیا ہے جس سے اسٹیک ہولڈرز نے فائدہ اٹھایا ہے، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بطور وائس چیمبر اسٹینڈنگ کمیٹی آف ڈیری اینڈ الائیڈ پروڈکٹس اپنی بزنس کمیونٹی کے لیے اہم خدمات سر انجا م دیں اوران کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کریں۔کاشف انوار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور وائس چیئرمین چیمبر ممبران کے لیے اپنی بہترین خدمات سرا نجام دوں گا۔ اس موقع پر ممبر ارسلان افتخار مغل اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر بھی موجو د ہیں
کاشف اسرار کو ڈیری اینڈ الائیڈ پروڈکٹس کا وائس چیئر مین نامزد کر دیاگیا