میاں محمد نواز شریف کے شاندار استقبال کے لیے جعفر آباد خاندان کی قافلوں کے ہمراہ بھرپور شرکت۔

قائد پاکستان ، قائدمسلم لیگ ن، محافظ پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کے شاندار استقبال کے لیے جعفر آباد فیملی سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال ، سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی۔ بیگم عشرت اشرف سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، سابق صدر شعبہ خواتین، سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان۔ محترمہ زیب جعفر سابق ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم، چوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان و سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے حلقے کی عوام اور مسلم لیگی عہدیداران اور ورکرز کی کثیر تعداد کے ہمراہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑےاسقبالیہ جلسہ عام میں شرکت کی۔