ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں رحیم یار خان پولیس کا جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 482 مجرمان اشتہاریوں سمیت 1081 ملزمان گرفتار بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد مقدمات درج

رحیم یارخان: پولیس کا جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 482 مجرمان اشتہاریوں سمیت 1081 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت اور سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز کی نگرانی میں پولیس نے ضلع بھر میں ماہ مئی کے دوران جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا، جس میں سنگین جرائم میں ملوث 34 خطرناک مجرمان اشتہاری اے کیٹگری، 448 مجرمان اشتہاری بی کیٹگری، 99 عدالتی مفروران اور مختلف مقدمات و جرائم میں مطلوب 500 ملزمان سمیت کل 1081 سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے 5 چالو بھٹی شراب، 2363 لیٹر کشید شدہ شراب، 877 کپی شراب، 36 کلو 535 گرام چرس اور 98 کلو گرام بھنگ، جبکہ ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان سے 51 پسٹل 30 بور، 14 پستول 12 بور اور 1727 روند و کارتوس برآمد ہوئے پولیس نے حراست میں لیے گئے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے۔