نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

اسلام آباد۔(اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔