رحیم یار خان: ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کی بدولت عوام کو ریونیو و دیگر مسائل کے ازالہ کے لئے تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر آ رہی ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع و تحصیل سطح پر ہر ماہ کے پہلے دو ایام ریونیو عوامی خدمت کچہری کے لئے مختص ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران موقع پر شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا ازالہ کر رہے ہیں عوام حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہوتے ہوئے اپنے مسائل کے ازالہ کے لئے تشریف لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی سمیت دیگر وموجود تھے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع و تحصیل سطح پر ہر ماہ کے پہلے دو ایام ریونیو عوامی خدمت کچہری کے لئے مختص ہیں۔ڈپٹی کمشنر