کوئٹہ میں بچے کو بچاتے ہوئے 5 افراد کنویں میں گرگئے

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر  بچےکو  بچاتے ہوئے 5  افراد کنویں میں گرگئے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی بائی پاس پر ایک بچہ کنویں میں گرا جسے بچانے کی کوشش میں 5 افراد کنویں میں جاگرے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے اور تمام افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔