سائلین کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا

رحیم یار خان( ویب ڈیسک)سائلین کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک سے ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ رکھاجائے گا جس کی بدولت سائلین کی درخواست کو ایک مخصوص نمبر جاری کیا جائے گا جس کی مدد سے کیس کی نوعیت، ہسٹری اور موجودہ سٹیٹس کا پتا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہیلپ ڈیسک سائلین کے مسائل جلد حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گااور ڈپٹی کمشنر آفس سے مارکنک کے بعد متعلقہ محکموں میں عملدرآمد کے لئے جانے والی درخواستوں کی مکمل مانیٹرنگ اور مسئلہ کے حل ہونے تک رپورٹ واپس ڈپٹی کمشنر آنے تک کے تمام مراحل پر نظر رکھی جائے گی تاکہ سائلین کی درخواستیں غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ علاوہ ازیں سائل کو نئی درخواست کے ساتھ کسی بھی مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش نہیں ہونا پڑے کا درخواست گزار ہیلپ ڈیسک پر آکر اپنا نام اور قومی شناختی کارڈ نمبر بتائے گا اور اسے درخواست پر عملدرآمد بارے تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔علاوہ ازیں تمام محکموں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس سے آنے والی درخواستوں پر بلا تاخیر محکمانہ کارروائی عمل میں لاکر رپورٹ جمع کرائیں گے جس پر ہیلپ ڈیسک پر تعینات عملہ سائل کو درخواست بارے فالو اپ بھی فراہم کرے گا اور محکمانہ رپورٹ ملتے ہیں سائل کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔