ویب ڈیسک
ملک بھر میں جشن میلاد النبی ۖ کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ، عوام نے گھروں، محلوں، گلیوں، چوراہوں کے سجانے کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جشن میلادالنبیۖ منانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، گلی محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں، سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں میں جشن عید میلادالنبیۖ کی تیاریوں اسٹالز پر رش بڑھ گیا ۔روایات کے مطابق جہاں عمارتوں کو بھرپور طریقے سے سجایا جاتا ہے وہیں شہر بھر کی مساجد پر بھی برقی قمقمے نصب کیے گئے ۔ مساجد کو سجانے کا مقصد سرکار دو عالم ۖکی ولادت کی خوشیاں منانا اور عقیدت اور محبت کا اظہار کرناہے۔عاشقان مصطفےۖ اپنے اپنے انداز میں بڑھ چڑھ کر اپنے اپنے علاقوں کو خوبصورت بنانے میں مصروف ہیں ۔عاشقان رسول نے بتایا کہ ہم ہر سال اسی طری محبت کے ساتھ جشن میلا دالنبی ۖکے موقع پر بھر پور انداز میں تیاریاں کرتے ہیں اور اپنے آقا کریمۖکی آمد کی خوشی مناتے ہیں کیوں کہ یہ مسلمانوں کے لئے سب سے بڑی خوشی ہے۔