رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) پولیس نے ضلع بھر میں میلاالنبیﷺ کے 178 پروگراموں کی سکیورٹی کے لیے 1800 اہلکار تعینات کر دئیے، چھ سرکلز میں تھانوں کو سیکٹرز کا درجہ دے دیا گیا ایس ڈی پی اوز سرکلز اور ایس ایچ اوز سیکٹر انچارج ہوں گے، سکیورٹی کے لیے واک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیو میٹرک ڈیوائسز کا استعمال ہو گا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ضلع بھر میں میلاالنبیﷺ کے سلسلہ میں 178 جلوس و محافل نعت رسول مقبولﷺ کی سکیورٹی کے لیے پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات مکمل ہیں، ان پروگراموں میں 3 پروگرام اے کیٹگری، 3 پروگرام بی کیٹگری اور 172 پروگرام سی کیٹگری کے شامل ہیں جن پر سکیورٹی کے لیے 1800 پولیس افسران و جوان مسلح اور چاک و چوبند فرائض سر انجام دیں گے، سکیورٹی کو موئثر و فول پروف بنانے کے لیے واک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیو میٹرک ڈیوائسز کو استعمال میں لایا جائے گا، اس سلسلہ میں چھ سرکلز میں 27 تھانوں کو سیکٹرز کا درجہ دے دیا گیا ایس ڈی پی اوز سرکلز کے اور ایس ایچ اوز سیکٹر انچارج ہوں گے، ڈی پی او آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم تمام صورت حال پر نظر رکھے گا، پولیس کے تمام ونگز کے ساتھ ضلعی گورنمنٹ اور امن ومان کے ذمہ دار تمام ادارے مکمل رابطے میں ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی
پولیس نے میلادالنبی صلی للہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں 178 پروگراموں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ، سیکیورٹی پلان جاری