رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) پولیس کی عوام کی پکار پر لبیک اہلکار اشیاء خورد و نوش لے کر مدد کے لیے پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان کے ویژن اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات کےمطابق کوئی بھی شخص بھوک اور افلاس سے تنگ ہوکر انتہائی اقدام نہ کرے بلکہ پولیس کو کال کرے جس پر اب تک ضلع رحیم یارخان سے 20 خاندانوں نے پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے پکاراجس پرضلع کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے لبیک کہتے ہوئے ان کے لیے ضروریات اشیاء خورد نوش کی معقول مقدار لے کر ان کی مدد کے لیے پہنچے اور ان کو زندگی کو جاری رکھنے کے لیے مدد فراہم کی، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ہر آسودہ شخص کو اپنے ہمسایہ اور اطراف میں لوگوں کی حالت پر نظر رکھتے ہوئے مستحقین کی مدد کرنی چاہیے تاکہ ان کی زندگی کا پہیہ چل سکے اور ان کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے سہارا دینا چاہیے، این جی اوز و ویلفیئر فاؤنڈیشن، مخیر حضرات جو کہ اس کار خیر سے محروم ہیں اس میں شامل ہو کر اپنے اہل وطن بھائیوں کو سہارا دیں اوراس مشکل گھڑی میں ان کا ہاتھ تھامیں تاکہ کوئی بھی شخص کسی انتہائی اقدام پر مجبور نہ ہو۔
پولیس کی جانب سے غریب نادار اور مستحق خاندانوں کی اشیاء خورد و نوش سے مدد جاری , آسودہ حال، مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں اس کار خیر میں اجتماعی اور انفرادی طور پر شامل ہوں , ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا پیغام