اے ایس پی دانیہ رانا کا بطور ایس پی ہیڈ کوارٹر اردل روم 70 اہلکاروں کے شو کاز نوٹسز کے فیصلے کردیئے 62 اہلکاروں کو مختلف سزائیں

رحیم یارخان ۔ اے ایس پی دانیہ رانا کا اردل روم 70 پولیس اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کے فیصلے، 8 کو وارننگ 62 اہلکاروں کو مختلف سزائیں، ایکسٹرا ڈرل کی ٹہلائی کرائی گئی۔ تفصیل کے مطابق پیشہ ورانہ امور میں غفلت برتنے و دیگر محکمانہ معاملات میں لاپرواہی پر 9 اے ایس آئیز اور 61 کانسٹیبلان کو اظہار وجوع کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے ان کے جواب آنے پر اے ایس پی دانیہ رانا نے ایکسٹرا چارج ایس پی ہیڈ کوآرٹر کے تحت ان کے شوکاز نوٹسز کے جوابات طلب کرتے ہوئے ان کے زبانی حالات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کرتے ہوئے 7 اے ایس آئیز اور 4 کانسٹیبلان کو سزائے ملامت، 2 اے ایس آئیز اور 2 کانسٹیبلان کو سزائے جرمانہ، 1 اے ایس آئی اور 46 کانسٹیبلان کو ایکسٹرا ڈرل کی سزا جس کی ٹہلائی پولیس لائن میں کرائی گئی جبکہ 8 کانسٹیبلان کو وارننگ دی گئی۔