رحیم یارخان: تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے عمران عرف مانی گینگ گرفتار کر لیا، پانچ مقدمات ٹریس لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری مدعی مقدمات کے حوالے کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ نوید نواز واہلہ اور ٹیم نے عمران عرف مانی گینگ کے سرغنہ سمیت چار کارندوں کو گرفتار کرتے ہوئے دوران تفتیش پانچ چوری کے مقدمات ٹریس کر لیے جس میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی ریکوری ہوئی جو کہ مدی مقدمات ظہیر عباس چوہدری، کاشف ذوالفقار علی، شہباز علی، بشیر احمد اور محمد نعیم کے سپرد ان کے نقصان کے مطابق سپرد کر دی گئی۔
تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے عمران عرف مانی گینگ گرفتار کر لیا