رحیم یار خان( ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی انسداد کے سلسلہ میں کارروائیوں کا تفصیلات سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہیے، بلخصوص دریائی بیلٹ پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معمولی سی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے،ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو وقفے وقفے سے چیک کیا جائے تاکہ کوئی جگہ کلیئرنس کے بغیر نہ رہے۔انہوں نے ڈینگی لاروا افزائش کی مشتبہ جگہوں پر بھی گہری نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی آگہی کے لئے موثر اور نتیجہ خیز مہم جاری رہنی چاہیے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غضنفر شفیق نے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کے نتائج سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیاقت چوہان،اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اسلم اعجاز سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران موجود تھے۔
موجودہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہیے، ڈی سی او