رحیم یار خان( ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس، محرم الحرام انتظامات سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور فلاح عامہ کے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محرم الحرام کے پیش نظرمحکمہ مال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، پی ایچ ایف ایم سی، ریسکیو1122، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹیزاور دیگر اداروں کے افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ،ڈپٹی کمشنر کی صوبہ کے پہلے 7اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی نمایاں ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل مجسٹریٹس کو شاباش، مزید محنت و لگن سے کام کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں امن و عامہ، پبلک سروس ڈلیوریز سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ ضلع کا امن مقدم، ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے علماء کرام، تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر کو اداروں کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہو گا، جلوس و مجالس کے لئے عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے متبادل راستے کھولے جائیں گے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اقدام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور امن وامان میں رکاوٹ بننے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں یکم تا10محرم الحرام تک226جلوس اور457مجالس منعقد ہو گی جس میں اے کیٹگری کے24، بی کیٹگری کے28اور سی کیٹگری کے 174جلوس شامل ہیں جبکہ اسی طرح اے کیٹگری کی39، بی کیٹگری کی 53اور سی کیٹگری کی 365مجالس شامل ہیں۔
امن و امان کے قیام کے لئے ضلع بھر میں 4ہزار150افسران و اہلکاران فرائض سر انجام دیں گے جس میں پولیس، ایف سی اور رضاکاران شامل ہیں جبکہ دیگر محکموں میں سول ڈیفنس کے400، میونسپل کمیٹیز کے601، واپڈا75، سوئی نادرن گیس40، پی ٹی سی ایل20، ریسکیو1122کے 180اور محکمہ ریونیو کے293ٖٓافسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔محرم الحرام کے ایام میں 38ڈاکٹرز، 63پیرا میڈیکس، 23ایمبولینس، 4بلڈ بینک اور267بیڈز مختص کئے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس