لاہور+ اسلام آباد+ کراچی+ ملتان+ پشاور ( ویب ڈیسک)
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں جمعہ کے روز 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن پاک منایا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر پاکستانی قوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بڑی تعداد میں شہریوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر وکلاءنے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گوجرانوالہ میں مسیحی برادری بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی جبکہ فیصل آباد میں آج وکلاءنے ہڑتال کی۔ ملتان میں جماعت اسلامی کی لیبر ونگ نے عید گاہ سے چوک کچہری تک تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی اور سویڈن واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ سرگودھا میں وکلاءنے سویڈن واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار روم سے احتجاجی ریلی نکالی۔ بہاولنگر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی، لودھراں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور ریلی میں سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ مظفرگڑھ میں سویڈن واقعے کےخلاف جماعت اسلامی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن واقعہ پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث گزشتہ روز ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہوئی۔ شہر قائد میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ سکھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی اور میرپور خاص میں بھی یوم تقدیس قرآن کے موقع پر جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور نوشکئی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ صوبہ خیبر پی کے کے شہر صوابی میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سویڈن واقعہ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی عید گاہ سے آزادی چوک تک سویڈن واقعہ کےخلاف احتجاج کرنے کے لیے پیدل مارچ کیا گیا، مارچ کے شرکاءنے سویڈن کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ پر تمام پاکستانیوں نے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قرآن مجید کی حرمت کے معاملہ پر پوری قوم ایک ہے۔ سانحہ سویڈن پر پوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بدبخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب سے یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم مسلمانوں کے تمام طبقات ناموس قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے۔ قرآن ہمارے لئے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔ لاہور میں ریگل چوک سے پریس کلب تک بڑی حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شریک غیور شہریوں کی طرف سے حرمت قرآن پر جان بھی قرآن ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ احتجاجی مظاہرین نے سویڈن کے پرچم بھی نذرآتش کیے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہدری، نائب صدر فیصل ندیم، مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈار اور دیگر رہنماو¿ںنے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہماری ریڈ لائن ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے تحت مسلم یوتھ لیگ اور مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی طرف سے ریگل چوک سے پریس کلب تک بڑی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سویڈن کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ پاکستان سمیت او آئی سی کے ممالک کو سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں اور اقوام متحدہ سے قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ پاکپتن‘ بہاولنگر‘ بہاولپور‘ چونیاں ‘ نارنگ منڈی‘ پیر محل‘ کشمور میں ریلیاں نکالی گئیں۔ پنوں عاقل میں جے یو آئی ف نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اوچ شریف ‘ اوکاڑہ میں طلبہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ راولپنڈی میں حنیف عباسی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے پورے عالم کے مسلمانوں کی دلا آزاری ہوئی۔ مرزا آفریدی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان میں یوم تقدیس قرآن منایا جا رہا ہے۔ واسا کی جانب سے ہیڈ آفس سے مری روڈ تک عظمت قرآن ریلی نکالی۔ تحریک لبیک پاکستان نواب شاہ کی جانب سے غریب آباد سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ جمعیت علماءاسلام (ف) نے یوم تقدیس کے موقع پر حیدر آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نواب شاہ میں شیعہ علماءکونسل نے احتجاج کیا۔ جماعت اہلسنت راولاکوٹ آزاد کشمیر نے احتجاجی ریلی نکالی۔ تحصیل بار ظفر وال کی جانب سے یوم تقدیس قرآن ریلی نکالی گئی۔ مجلس وحدت المسلمین کی نیو ملتان سے چوک کمہاراں تک تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔ تحریک لبیک کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک ملتان اور کراچی میں ٹاور سے پریس کلب تک عظمت قرآن ریلی نکالی گئی۔ لاہور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی اپیل پر جمعہ کے روز یوم تقدیس قرآن منایا گیا۔آئمہ مساجد نے خطبات جمعہ میں قرآن کی عظمت بیان کی، ملک بھر میں مساجد کے باہر سانحہ سویڈن پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ سینیٹر ساجد میر نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت قرآن پر پوری ملت اسلامیہ ایک ہے ، سانحہ سویڈن پر ہر مسلمان مضطرب ہے۔ قرآن یہودیوں اور عیسائیوں کا دشمن نہیں، بلکہ قرآن یہودیوں اور عیسائیوں کے بنیادی عقائد کی اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ قرآن مسلمانوں اور اہل کتاب کو اشتراک عقائد کی بنیاد پر مل جل کر رہنے کی ہدایت کرتا ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ قرآن ایک زندہ معجزہ ہے، سویڈش کے سفیر کی ملک بدری اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ لاہور میں تاجر تنظیموں کی جانب سے بھی نماز جمعہ کے بعد اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، تاجروں نے کاروبار بند کر کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی۔ صوبائی دارلحکومت میں انار کلی بازار کے تاجروں نے سویڈن میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا۔ تاجروں کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون اور سویڈن حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر کی قیادت میں ریگل چوک ہال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءکی جانب سے ملعون اور سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ اور میکلوڈ روڈ کے تاجروں نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صدر ہال روڈ بابر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ہمیں اپنی جانوں سے بڑھ کر عزیز ہے، اس کی حفاظت جان سے بڑھ کر کریں گے۔
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بڑھتے اسلامو فوبیا کے مسئلے‘ قرآن کریم کی بے حرمتی اور ایسے واقعات کے تدارک سے متعلق بات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرممتی پر مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔ پاکستان اسلامی دنیا کے دل دکھانے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ تمام مذاہب‘ مقدس ہستیوں‘ مقدس کتابوں کی توہین کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے قبیح واقعات کو آزادی اظہار رائے یا احتجاج کا نام دنیا قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ پر او آئی سی کے اجلاس اور کردار کو سراہا اور کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسئلے پر قائدانہ کردار ادا کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے او آئی سی اجلاس بلانے میں کردار کو سراہتے ہیں۔ ایسے واقعات روکنے کیلئے متفقہ آواز کے طور پر او آئی سی جامع حکمت عملی بنائے۔ عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی او آئی سی کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ م¶ثر قانون سازی کیلئے او آئی سی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام اور مسلمانوں سے نفرت‘ اشتعال انگیزی اور اسلامو فوبیا کے خلاف ملکر کام کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نے جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل میں فوری بحث کرانے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ او آئی سی کو یہ معاملہ یو این سیکرٹری جنرل کی سطح پر بھی اٹھانا چاہئے۔ دیگر یو این اداروں میں بھی امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ سے پوری امت کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اسلامو فوبیا سے نمٹنا اور اس رجحان کو روکنا اولین ترجیح ہے۔ حسین ابراہیم طحہ نے او آئی سی میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔
لاہور‘ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ (نمائندگان + رپورٹنگ ٹیم سے) ملکی سیاسی‘ مذہبی جماعتوں‘ وکلائ‘ تاجر تنظیموں‘ عام شہریوں اور دیگر نے یوم تقدیس قرآن پر سویڈن واقعہ کے خلاف احتجاج کیا‘ ریلیاں نکالیں‘ مظاہرے‘ نعرے بازی کی گئی۔ مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف جمعہ کے دن ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا اور شہر شہرزبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں ریگل چوک سے پریس کلب تک بڑی حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہدری، نائب صدر فیصل ندیم، مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈاراور دیگر رہنماو¿ںنے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہماری ریڈ لائن ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے تحت مسلم یوتھ لیگ اور مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی طرف سے ریگل چوک سے پریس کلب تک بڑی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی‘ سویڈش سفیر کو فی الفور ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ پاکستان مسلم یوتھ لیگ کے صدر عامر عدیل نے کہا کہ سویڈن نے قرآن نہیں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے دل جلائے ہیں۔ پاکستان علماءکونسل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تقدیس قرآن کریم منایا گیا۔ علماء و مشائخ ، آئمہ و خطباء نے کہا کہ قرآن ہماری ریڈ لائن ہے جس کی بے حرمتی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا ڈاکٹر ابو بکر صدیق (اسلام آباد) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، قاضی مطیع اللہ سعیدی (گجرات) ،مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور)، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راولپنڈی) ، مولانا ابو بکر صابری ، (اسلام آباد)، مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا عبد المالک آصف (ملتان)، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر، قاری محمد اسلم قادری (لاہور) اور دیگر نے خطبات جمعہ میں اپنے بیانات میں کہی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم اور جلالیہ علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة المبارک کو ”یومِ تحفظ قرآن“ منایا گیا۔ مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں مرکزی ”تحفظ قرآن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: قرآن کے دشمن کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ کانفرنس میں مولانا محمد ادریس جلالی، میاں محمد الیاس جلالی، محمد منیر قادری، شیخ محمد حنیف شرقپوری، حاجی محمد بوٹا صدیقی، محمد زین جلالی و دیگر نے شرکت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کیے جانے کے خلاف لاہور سمیت ،کراچی،کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، صادق آباد، ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،راولپنڈی،اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد ،مانسہرہ،بالاکوٹ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، مارچ اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، لاہور میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں لبیک تحفظ قرآن مارچ کا آغاز داتا دربار سے ہوا، مارچ ناصر باغ، جی پی او چوک،ریگل چوک،فیصل چوک پنجاب اسمبلی ہال سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا بانی و قائد تحریک لبیک پاکستان مزار امیر المجاھدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قائدین پیر سید ظہیر الحسن شاہ،علامہ غلام عباس فیضی،صاحبزادہ انس حسین رضوی اور علامہ فاروق الحسن قادری سمیت ہزاروں کارکنان اور شہریوں کی بھی تعداد شریک تھی۔نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغمبر اسلام خاتم الانبیائ والمرسلین حضرت محمد مصطفی کے ذریعے نازل کردہ وہ آخری اور مکمل کتابِ ہدایت ہے جو رہتی دنیا تک کے انسانوں کی دنیا و آخرت کی یقینی کامیابی، فلاح و کامرانی کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے قرطبہ سٹی (راولپنڈی) مسجد بلاک ڈی میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ” یوم عظمت قرآن“ منایاگیا۔ علمائے کرام اور آئمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں سویڈن میں کتاب الٰہی کی توہین کے حوالے سے عوا م الناس کو آگاہ کیا ،مذمتی قراردادیں منظورکیںاورمساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد حائری وسن پورہ لاہور میں سیکرٹری رابطہ کمیٹی شیعہ علما کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی ، جعفر علی شاہ، آصف علی زیدی اور دیگر رہنما وں نے کہا کتاب ہدایت اور کلام الٰہی قرآن کی بے حرمتی سے دنیا میں بدامنی پیدا ہو ئی ہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے قرآن کریم کی بے حرمتی پر پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کے لفظی بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں۔ وہ منصور ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں سویڈن کی قرآن مجید کی بیحرمتی کے خلاف ”بسلسلہ یوم تقدس قرآن“ ریلیوں اور احتجاج مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدرعلامہ ہشام الہٰی ظہیر نے جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا سویڈن میں قرآن مجید کو نذرآتش کرنا بد ترین دہشت گردی ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی اپیل پر جمعہ کے روز یوم تقدیس قرآن منایاگیا۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت قرآن پر پوری ملت اسلامیہ ایک ہے ، سانحہ سویڈن پر ہر مسلمان مضطرب ہے۔ کالا خطائی روڈ پر مظاہرین نے قرآن مجید ہاتھوں میں اٹھاکر قرآن سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ جے یوآئی نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے واقعہ کے خلاف لاہور میں مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں اور مظاہرے کئے جامعہ رحمانیہ سے نکالی کی ریلی لاہور ہوٹل چوک۔ جامعہ محمدیہ کاہنہ سے فیروز پر روڈ ،نمرہ مسجد سے ساحر ٹاو¿ن چوک ،جامعہ قاسمیہ شاہدرہ سے لاجپت نگر روڈ۔ میزان چوک رائے ونڈ سے میلاد چوک تک ریلیاں نکالی گئیں۔ جبکہ جامعہ مدینہ کریم پارک ایل ڈی اے گول چکر ماڈل ٹاو¿ن کے باہر مظاہرے کئے گئے۔ ان مظاہروں اورکی قیادت جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،ضلعی امیر مولانا نعیم الدین جنرل سیکرٹری مفتی عبدالحفیظ،حافظ اشرف گجر،محمد افضل خان،مولانا مقصود الوری۔ قاری شبیر عثمانی ،قاری نذیر احمد ،قاری منظور الحسن چترالی ،مولانا فاصل عثمانی ،مولانا عمیر مہمند ،حافظ زرداراحمد۔حافظ عمار کشمیری۔ہاشم تہامی ،حافظ نصیر سیال ،حافظ احسان ،محمد زکی ،حافظ آبشار کشمیری،حافظ فہیم الدین اعجاز بٹ قاری زبیر احمد قاری عبدالواحد اور دیگر نے کی ، جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ سویڈن میں قرآن مجید توہین کھلی دہشتگردی ہے، پنجتن پاک مشائخ کونسل کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں یوم عظمت قرآن منایا گیا‘ مشائخ کونسل کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی، ڈاکٹر محمد رفیق سدیدی، مفتی جواد حیدر نقوی، سید اقبال حسین، علامہ ربنواز حیدری اور دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسول اور توہین قرآن کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر سویڈن میں ہونے والی توہین قران پر ملک گیر احتجاجی کال پر اجتماع سے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر ، ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ غلام محی الدین جلالی، مفتی سلیم نقشبندی ،قاری ریاض ہزاروی ،شیخ محمد نوازقادری، علامہ فیاض رضا قادری، پیر سیف اللہ نقشبندی، علامہ غلام قادر نقشبندی نے جلسے ، ریلیوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ پاکستان سمیت اسلامی ممالک سویڈن کے سفیروں کو فی الفور ملک بدر کریں۔ چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے جی پی او چوک مری میں ہونے والے کل جماعتی احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ مسلمان جیسا بھی ہو وہ اپنی مقدس کتاب قرآن مجیدکی توہین کو برداشت نہیں کرسکتا۔سویڈن کے خلاف عالم اسلام مشترکہ اقتصادی اور سفارتی پابندیاں لگائے پاکستان سے اس کے سفیر کو ملک بدر کیاجائے ہم اب خاموش نہیں بیٹھیں گے یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جامعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے زیر اہتمام مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی کی اپیل پر یوم احترام قرآن منایا گیا۔ خطبات جمعہ میں علما نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی‘ پیرمحفوظ مشہدی نے منڈی بہاوالدین پریس کلب سے صدر گیٹ تک احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ گلبرگ میں جمعیت علماء پاکستان،جماعت اہلسنّت پاکستان، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مکہ کالونی، قاسم پورہ، حسنین آباد، خان کالونی،مدینہ کالونی،ماڈل کالونی‘فردوس مارکیٹ سے ملحقہ آبادیوں اور گلبرگ و کینٹ کی دیگر آبادیوں سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ سیون اپ چوک سے لبرٹی مارکیٹ گول چکر تک منعقد ہوا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر، ڈاکٹر مفتی محمدسلیمان قادری،مولاناقاری مختار احمد صدیقی،مفتی مختار احمد ندیم، مولانا سرفراز احمد قادری، رشید احمد ر ضوی، مولانا عبدالرحمن قادری، مولانا فریاد علی نعیمی،مولانا سید منور حسین شاہ،صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی،مولانا نعیم الدین نقشبندی،قاری کریم بخش اویسی،قاری راشد رسول،مولانا محمد نعیم نورانی،قاری محمداعجازنورانی،تاجر تنظیموں کے نمائندوں محمد یوسف لودھی،محمد اسلم برکاتی اور دیگر قائدین نے کی۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم حرمت قرآن الحکیم منایا گیا، نماز جمعہ اس گھناو¿نے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں، مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سیدمحمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس اور دیگر احرار رہنماو¿ں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطبات اوربیانات میں 18ذی الحجہ کی مناسبت سے امام المظلومین سیدنا عثمانؓ کی حکومت اور سخاوت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ احرار رہنماو¿ں نے یہ بھی کہا کہ قرآن کریم تو سینوں میں محفوظ ہے اس کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی نے تحفظ قران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین قرآن ناقابل برداشت ہے۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں”یوم تقدیس قرآن” کے سلسلے میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور چئیرپرسن، شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر زاہدہ شبنم نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر انتصار،پرنسپل لاہور کالج پروفیسر ڈاکٹر صفیہ انجم ،چئیر پرسنز پروفیسر ڈاکٹر مجاہدہ،ڈاکٹر ریحانہ،ڈاکٹر آصفہ کمال،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، پروفیسر ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر عائشہ فیصل،ڈاکٹر نوشین مظہر، ڈاکٹر قرة العین، ڈاکٹر حفصہ بتول، کنیز فاطمہ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن لاہوراور تاجرونگ جے زیر اہتمام یوم تقدیس قرآن، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کے خلاف مسجد شہدا کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ جس کی قیادت ن لیگ لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نےکی اس موقع پر لیگی رہنما غزالی سلیم بٹ ملک وحید مہر اشتپاق ملک رپاض ماجد ظہور سید توصیف شاہ صبعت اللہ سلطان عامرخان حافظ نعمان کرنل ر مبشر میاں طارق نذیر خان سواتی۔میاں محمود تاجر رہنما محمد شبپر لبھا نعیم میر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اپنے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ شریک ہوئے۔ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کےءگئے‘ جس میں مذہبی‘ سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کے قائدین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقدسات کے احترام کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان ضلع گوجرانوالہ پیر سید محمد فاروق شاہ سیفی نقشبندی‘ ضلعی امیر چودھری نصیر احمد ججہ‘ ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ محمد یعقوب رضوی نے کہا ہے کہ مسلمان دوسری الہامی کتب کی عزت کرتے ہیں‘ دوسرے مذاہب بھی قرآن کا تقدس ملحوظ خاطر رکھیں۔ خاکسار تحریک کے زیرِاہتمام حالیہ سویڈن میں ہونےوالی قرآن پاک کی بے حُرمتی کے خلاف شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت خاکسار سالار خرم عباس نے کی۔گوجرانوالہ میں بھی عظمت قرآن ریلی نکالی جسکی قیادت پاکستان سنی تحریک چندا قلعہ کے انچارج قاری امیر حمزہ مجددی،حافظ منیب علی رضوی نے کی ریلی میں سنئیر راہنما محمد شاہد قادری ،انجنئیر شوکت علی شرقپوری ، چوہدری محمد اویس مہر اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ جماعتِ رضائے مصطفی پاکستان وجماعت ایل سنت کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے پر مرکز انوار المساجد سے جانشین ولیءکامل علامہ صاحبزادہ پیر محمد داﺅد رضوی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری , حافظ ڈاکٹر محمد احمد نورانی ،صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر رفیق ، چوہدری مدثر بتر ،چوہدری اعجاز احمد گورائیہ ،لیاقت علی بث، ملک ظفر حسین ،حاجی محمد عارف رضوی ،محمد اشفاق بٹ قادری ،ضوریز افتخار ایڈووکیٹ ،صوفی محمد اقبال چشتی ، خواجہ محمد نعیم ،رانا محمد زاہد اقبال ، حاجی محمد اشتیاق مغل کے علاہ کثیر تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔سنی علماءکونسل شاہدرہ کے زیر اہتمام الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری کی قیادت میں سویڈن کے خلاف جامع مرکزی مسجد لبیک یا رسول اللہ کامران پارک شاہدرہ سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی۔ سویڈن واقعہ کیخلاف ننکانہ صاحب میں یوم تقدس منایاگیا ،سویڈن واقعہ کے خلاف ننکانہ صاحب کی سیاسی جماعتیں ایک ہوگئیں۔وکلاء، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سویڈن واقعہ کے خلاف وکلاءنے برادری نے احتجاج کیا اس موقعہ پر صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ فیصل سکندر سدھو نے کہا کہ مسلمان تمام مقدسات اور انبیاءاکرام علیہم السلام کا احترام کرتے ہیں، حافظ آباد مےں سوےڈن مےں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مختلف احتجاجی رےلےاں نکالی گئےں۔پہلی حرمت قرآن رےلی جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بےرسٹر سےدوسےم الحسن نقوی کی قےادت مےں مرکز اہلسنت نے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس مےں پےپلز پارٹی کے ضلعی راہنماﺅں محمد ارشد مہند، سابق اےم پی اے ملک محمد وزےر اعوان نے بھی شرکت کی۔شیخوپورہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو دارلعلوم محمدیہ سے شروع ہوکر جناح پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت حافظ محمد قسیم ،عزیز الرحمن عزیز، نعیم الرحمن عزیز ودیگرنے کی اس موقع پر رانا محمد عثمان ودیگربھی موجودتھے ریلی کے شرکاءسے خطاب کر رہے۔ مرکزی انجمن تاجران مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ”یوم تقدیس قرآن“ احتجاج میںصدر میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویزاقبال کی قیاد ت میں شرکت کی اس موقع پر شیخ عظیم جاوید، میاں تنویر احمد، اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض ، میاں خالد عباس، حافظ سمیع الیاس سمیت تاجروں کی بڑی تعداد ریلی کی شکل میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی رہائشگاہ پر پہنچے۔ جامع مسجد گلزارِ مدینہ محلہ احمد پورہ سے پریس کلب شیخوپورہ تک علامہ مولانا حافظ محمد خلیل، مولانا حافظ محمد جمیل، سماجی رہنما ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ، سیاسی رہنما خالد حسین بھٹی،قیصر شاہ،نصر اللہ جٹ، سماجی رہنما شیخ محمد عامر،چاچا نواز،ماسٹر رضوان شاہ، عمران مغل،لطیف بھٹی، حافظ ارسلان انوار سمیت سینکڑوں اہل محلہ نے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق صوبائی وزیر قانون چودھری خرم شہزاد ورک کی قیادت پریس کلب شیخوپورہ کے باہرسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا گیا اس موقع پرمیاں افضال حیدر، چودھری شاہد محمود گجر،سابق جنرل سیکرٹری بار ملک جاوید کھوکھر، جاوید محمود چاچو،انعام الحق گجر،مرزا افضل بیگ، وحید خان بنگش، عظمت علی بھٹی ،جمیلہ یونس ، نرگس منیر،زاہد نواز چدھڑ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کو قانون سازی کر نا پڑے گی کہ ہر مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہونے کےساتھ ساتھ دوسرے مذہب کی بے حرمتی کرنا جرم ہو گا جس کی کم سے کم سزا موت مقرر کی جائے ہر کلمہ گو مسلمان قرآن پاک اور اپنے رسول حضرت محمد کی حرمت کیلئے مر مٹنے کو تیارہے یوم تقدس کے موقع پر شیخوپورہ میں بہت بڑی ریلی سے خطاب او رجامعہ مسجد پیر بہار شا ہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر ملک اشتیاق ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،میاں منور اقبال ،میاں ذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے جامعہ مسجد محمدیہ اہلحدیث لاری اڈہ سے بعداز نماز جمعہ نکالی گئی ریلی کی قیادت صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کی، جامع مسجد گلزار مدینہ محلہ احمد پورہ کے نمازیوں نے مسجد سے لے کر پریس کلب شیخوپورہ تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور سویڈن کی مصنوعات کا بھی فوری بائیکاٹ کیا جائے۔ شہر قصور کے مختلف مقامات پر مختلف مکاتب فکر کی جانب ریلیاں کا انعقاد کیا گیا ریلی شعبان ختم نبوت کے زیر اہتمام نکالی میں جو کہ بھسر پورہ سے شروع ہوکر ریلوے سٹیشن پر اختتام پزیر ھوئی ریلی کے شرکاءنے ھاتھوں میں قرآن پاک تھام رکھے تھےلمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف بعد نماز جمعہ بھرپور احتحاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں ارکان اسمبلی وفاقی وزیر خرم دستگیر خان,محمود بشیر ورک،توفیق احمد بٹ،نواز چوہان،عبدالرﺅف مغل،عمران خالد بٹ،حاجی وقار چیمہ،عمران خالد بٹ،مظہر قیوم ناہرا،سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو شعیب بٹ، سید امیر حیدر شاہ کرمانی، ناظم اعلی سعید احمد صدیقی،ندیم ارشد مجددی،شبیر مجددی،علامہ شاہد مجددی،علامہ اشفاق مجددی، علامہ تنویر مجددی، عابد مجید مجددی، بابر بٹ مجددی کے علاوہ مقامی سیاستدانوں، حکومتی عہدیداروں، کاروباری رہنماﺅں، شہریوں اور مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سویڈن میں قرآن مجیدکو جلانے کے واقعہ اس سال کا اسلام دشمنی کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔جما عت اسلا می ضلع گوجرانوالہ اور اسلا می جمعیت طلبہ کے زیراہتما م سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلا ف ”پاسبا ن قرآن ” ریلی نکا لی گئی ، شرکا نے ہا تھو ں میں قرآن مجید ہا تھو ں میں تھا م رکھے تھے جس کی قیادت ناظم اسلا می جمعیت طلبہ پنجا ب شمالی سید تصویر حسین کاظمی اور ضلعی امیرجما عت اسلا می مظہر اقبا ل رندھا وا نے کی ، ریلی میں امیدوا ر ان قومی و صوبا ئی اسمبلی حافظ حمید الدین اعوان ، محمد یوسف بٹ، فرقان عزیز بٹ، محمد انیق حسن رندھا وا , حاجی فیض الحق ناظم اسلا می جمعیت طلبہ گوجرانوالہ حافظ محمد یحیی گجر ، امیر زو ن ڈاکٹرطاہر آواز, عبدالستار شاکر سمیت کارکنو ں کی کثیر تعدا د میں شریک تھی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر سینئر رہنماتحر یک انصا ف و امیدوار این اے 78وسابق اپوزیشن لیڈر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یحیی بٹ کی قیادت میں سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورشیخوپورہ روڈکھیالی اڈہ سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گی۔