گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال گجر سے ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمنکی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال سے ملاقات۔ملاقات میں ملک کی موجدہ صورتحال اور باہمی دلچسپی  پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے۔ ملک میں اقتصادی طور  بے پناہ چیلنجز ہیں۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہحکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہملک کی ترقی اور خوشحالی  اتحاد و یکجہتی میں ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ ادوار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے  کام کیے.گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم، صحت کے شعبوں میں ترقی، موٹرویز اور نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔