رحیم یارخان ( ویب ڈیسک) پولیس افسران کی ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اہل تشیع منتظمین سے میٹنگز جاری، محرم الحرام کے دوران امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور مسائل کے پیشگی حل پر غور وخوض کیا گیا، منتظمین اور پولیس افسران کا دوران محرم الحرام سکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے بھر پور باہمی تعاون پر اتفاق۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر محرم الحرام کے آغاز سے قبل مسائل کا جائزہ لے کر پیشگی حل کے لیے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی اہل تشیع منتظمین امام بارگاہان، جلوس و تعزیہ سے میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے جس میں سٹی و صدر سرکل میں ڈی ایس پی سٹی آصف رشید نے ایس ایچ اوز کے ہمراہ منتظمین سے میٹنگز کیں جبکہ دیگر سرکلز کے پولیس افسران نے بھی اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود سے تعلق رکھنے والے منتظمین سے میٹنگز کر کے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اور مقامی طور پر درپیش مسائل کے پیشگی حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو شروع کرنے اور منتظمین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز و معاملات کی رپورٹس انچارج سکیورٹی برانچ انسپکڑحسین رضا نظامی کو بھجوائی جارہی ہیں اور جو مقامی طور پر حل پذیر ہوسکیں گی انہیں فوری طور پر حل کر لیا جائے گا، اس موقع پر طے پایا کہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ او سابقہ روایات کے مطابق روٹس کا دورہ کریں گے اور دیگر محکمہ جات سے متعلق مسائل کے سلسلہ میں منتظمین اور ان محکموں سے رابطہ کریں گے اور جہاں پولیس کی ضرورت ہو گی پولیس اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی، پولیس افسران اور اہل تشیع منتظمین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی اپنی جانب سے باہمی تعاون کو روز افزوں رکھیں گے، ضلع میں امن بھائی چارے کی فضا کو برقراررکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، تمام میٹنگز کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اختتام پر امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی محر الحرام کے سلسلہ میں اہل تشیع منتظمین کے ساتھ میٹنگز