رحیم یار خان.حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ نے شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات جار کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) نے کا کہ ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں ریونیو شکایات کا ازالہ کا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کا ریونیو سسٹم پر اعتماد بحال اور زیر التواء مسائل کا فوری ازالہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی سربراہی میں عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی مشن ہے اور اس سلسلہ میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف کو واضح ہدایات ہیں کہ وہ دفاتر میں آنے والے عوام سے اخلاق سے پیش آئیں اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔سائلین کی درخواستوں میں خود ساختہ تاخیر اور بدعنوانی پر متعلقہ افسران و عملہ کا سخت احتساب کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان وقاص ظفر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی سمیت دیگر موجود تھے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد