سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262چوہدری محمد عمر جعفر کا اپنے حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں کا تعزیتی دورہ

رحیم یارخان ()سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262چوہدری محمد عمر جعفر کا اپنے حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں کا تعزیتی دورہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری زاہد گجر کی والدہ،سابق صدر پریس کلب قیصر غفور کی والدہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد کے والد،ثمران گجر کے ماموں اورچوہدری عبدالعزیز گجر کے برادر ان لاء کی وفات پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے یہاں جو آیا ہے اس نے ایک دن واپس لوٹ کر جانا ہے،ماں باپ کے بغیر گھر کا آنگن سونا ہو جاتا ہے،ہمیں دنیا میں ایسے کام کرنے چائیں کہ جب ہم دنیا سے رخصت ہو جائیں تو ہمارے کئے گئے نیک کاموں کی وجہ سے لوگ ہمیں رہتی دنیا تک یاد رکھیں،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے،حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرپرائز پلان کر رکھاہے،انشاء اللہ بہت جلد حکومت عوام کو بڑا ریلیف فراہم کریگی ،حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرنا ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہوگی۔