طوفان دور سے گزرگیا، کیٹی بندر سے 150 کلومیٹر دور رہا اور گذشتہ رات بھارتی ریاست گجرات سے جا ٹکرایا

بپرجوئے کنی کترا کر نکل گیا، سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، سمندری طوفان نے کیٹی بندر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور کچھ اور سندھ کے بارڈر پر کیٹگری ون طوفان کی طاقت سے لینڈ فال کیا۔

ٹھٹہ، بدین اور سجاول کی ساحلی پٹی پر ہلکی تیز بارش اور تیز ہواؤں کے علاوہ سنگین اثرات نہیں پڑے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق نقل مکانی کرنے والے مزید تھوڑا وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

کراچی میں بھی پیش گوئی کے مطابق بارشیں نہیں ہوئیں، طوفان کمزور پڑنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم آج بھی خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تاہم طوفان بپر جوائے گذشتہ رات بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا یا جس سے بھارتی گجرات کے بہت سے علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلتی رہیں اور نطام زندگی متاثر ہوا۔

طوفان پاکستان میں سندھ کے ساحلی علاقوں سے دور سے گزرگیا، کیٹی بندر سے 150 کلومیٹر دور بھارتی ریاست گجرات ۔ سے جا ٹکرایا، جس سے گجرات میں گذشتہ رات طوفانی ہوائیں چلتی رہیں اورنظام ِ زندگی متاثر ہوا۔

سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10سے 15فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کیٹی بندر اور اطراف میں لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ہوائیں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 2.5 میٹر تک لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔

حکام کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کرلیا۔

https://twitter.com/ndmapk/status/1669541995453317120?s=20