ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملاقات باہمی امور پر گفتگو

رحیم یارخان : ڈی پی اورضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ پولیس امن وامان کے تسلسل، عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے چوبیس گھنٹے متحرک ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر سید علمدار نقوی کی سربراہی میں وفد میں شامل سینئر نائب صدر سید زوار حسین شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری آصف حسین نقوی، تحصیل صدر رحیم یارخان مظہر حسین، چیئرمین حیدری ٹرسٹ نذرحسین پپو، چیئرمین لنگرحسینی حاجی شبیر احمد و دیگر سے ہونے والی تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع بھر میں امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح چوبیس گھنٹے متحرک ہے اور اس سلسلہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، میرٹ اور انصاف کی عوام الناس کو فراہمی کے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں تھانہ کی سطح پر عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالہ کے کھلی کچہری کا انعقاد شامل ہیں، وفد نے فرداً فرداً انہیں اپنا تعارف کروایا اور کہا کہ ان کا پولیس سمیت تمام اداروں کے ساتھ امن کوششوں میں کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا رہا ہے پولیس کی مجموعی کارکردگی پر وفد نے اپنے اطمیان کا اظہار کیا جس پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے وفد سے کہا کہ اسے بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اہل تشیعہ مکاتب فکر کے خصوصی ایام کے لیے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں گے اور اگر کوئی مسائل حل طلب ہیں تو انہیں پیشگی حل کر لیا جائے گا۔