
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے انچارج شہباز گجر نے کہا ہے کہ قوانین کی پاسداری مذاہب اقوام کی نشانی ہے طلباء جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ ضرور بنوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ٹریفک ویژن بااختیار نوجوان محفوظ پنجاب، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر کے احکامات کی روشنیاور ڈی ٹی او محمد ساجد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے پنجاب پبلک سکول رحیم یارخان میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا اور پمفلٹس تقسیم کیے۔لیکچر میں کم عمر ڈرائیورز کے لئے (JDP) جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ،ہیلمٹ کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ طلباء کو تیز رفتاری، ون ویلنگ، رانگ پارکنگ، ون وے خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال سے منع کیا گیا۔

رحیم یارخان (ویب ڈیسک )ڈی ٹی او محمد ساجد نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ سکولز رحیم یار خان، صادق آباد،خان پور،لیاقت پور کے ذریعے ڈرائیونگ سکلز کی عملی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن با اختیار خواتیناورمحفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جاری کاوشوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکولز رحیم یار خان، صادق آباد،خان پور،لیاقت پور کے ذریعے ڈرائیونگ سکلز کی عملی تربیت فراہم کیجارہی ہے۔ ماہر لیڈیز انسٹرکٹرز کی زیرِ نگرانی خواتین جدید اور محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خواتین میں خود اعتمادی، ٹریفک قوانین کی آگاہی اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد خواتین باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رہی ہیں، جو خود کفالت اور روڈ سیفٹی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔