
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ شہداء نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں کوئی بھی شہید ایسا نہیں جس کے خون کا بدلہ نہ لیا گیا ہو، پولیس ملکی امن، عوام کی جان و مال کے دشمنوں سے لڑتی آئی ہے اور ہم پر عزم ہیں، شہداء کی فیملیز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں یہ پولیس فیملیز کے وی وی آئی پیز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، پولیس ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا کوئی شہید ایسا نہیں جس کے خون کا بدلہ نہ لیا گیا ہو ان کے دوران میں پانچ شہداء کے بدلے آٹھ اور سابق دور میں بارہ شہداء کے بدلے چودہ ڈاکو مارے گئے انہوں نے شہداء کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں سراہا اور ان کی شاندار الفاظ میں حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ڈی سی ظہیر انور جپہ، ایم پی اے نسرین گجر، میاں محمد عامر شہباز، وی سی خواجہ فرید آئی ٹی یونی ورسٹی عامر اعظم خان، چیمبر آف کامرس کے ولید اقبال، معروف قانون دان ظفر خان ترین، رمضان شمع، ممبر ضلعی امن کمیٹی ریاض احمد نوری اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ محمد نعمان نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں اور ان کی فیملیز کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کل کے رحیم یار خان اور کچہ اور آج کے ضلع رحیم یارخان اور کچہ میں واضع فرق اور امن و امان میں شہداء کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی میاں عامر شہباز نے شہداء فیملیز کے لیے دس لاکھ روپے، رمضان شمع نے ایک لاکھ روپے اور چیمبر آف کامرس کے ولید اقبال نے شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کا اعلان کیا، شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ظہرانے کے بعد انہیں انتہائی عزت و وقار اور احترام کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ قبل ازیں یوم شہداء کی تقریب کا آغاز صادق شہید پولیس لائن مسجد میں قرآن خوانی اور ایس پی انویسٹی شاہد نذیر کی چاق چوبند دستے ہمراہ سلامی سے ہوا۔



