
رحیم یارخان : پولیس خدمت مراکز ایس او پی کے مطابق عوام کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ہر آنے والے شخص کو مکمل راہنمائی فراہم کریں اور جو پہلے آئے اس کا کام بھی پہلے ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج خدمت مراکز اسسٹنٹ سب انسپکڑ محمد سمیع نے انچارج تحصیل ہائے، صادق آباد، خان پور اور لیاقت پور سے ہونے والی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس اور گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے عوام کو ایک ہی چھت تلے متعدد سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس خدمت مراکز قائم کیے ہیں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں جہاں پولیس جرائم کے قلع قمع اور عوام کی جان و مال کا تحٖفظ یقینی بنا رہی ہے وہاں پر پولیس خدمت مراکز کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ عوام الناس کے لیے دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کو ایس او پی کے مطابق یقینی بنائیں جس کے لیے اہم ترین رول سٹاف کا ہے کہ ہر آنے والے شخص کو اس کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کام اس کے نمبر پر کیا جائے جو پہلے آئے اس کا کام بھی پہلے ہونا چاہیے، انہوں نے ریکارڈ مین ٹین رکھنے اور ہر ماہ اپنی پراگریس رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عزت اور تحفظ کے ساتھ خدمات کی فراہمی ہے جس کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔