لاہور۔28اپریل (اے پی پی):فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی 50ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی۔ منور ظریف 2 فروری 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ،وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوقن میلے دی، منجی کتھے ڈاہوا ں، دامن اور چنگاری، چکر باز، ہمراہی، بد تمیز، نوکر و و ہٹی دا وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے معروف اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ انہیں کامیڈین ہیروکا خطاب بھی ملا۔ منور ظریف نے 36سال عمر پائی اور 29اپریل 1976 کو لاہور میں انتقال کر گئے ۔
منور ظریف کی 50ویں برسی29اپریل کو منائی گئی