اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کما ل سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان برآمدات بڑھانے پر گفتگوہوئی،،آئندہ مالی سال میں ٹائر برآمدات 10کروڑ ڈالر سے زائد ہونے کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر تجارت کاکہناتھا کہ پاکستان امریکا کو ٹائر برآمد کرنے والا 5واں بڑا ملک بن گیا،
وزیرتجارت نے ٹائر انڈسٹری کو مکمل حکومتی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ برآمدی شعبوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔