حکومت کا جمعہ کو ملک بھر میں ’’یومِ تشکر‘‘ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (وہب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے ایران امریکا جنگ بندی پر جمعہ کو ملک بھر میں ’’یومِ تشکر‘‘منانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی جنگ بندی اور پاکستان کے کلیدی کردار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران کابینہ نے متفقہ طور پر آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی اس عظیم سفارتی جیت پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی۔