ورلڈ کپ کوالیفائرز، بوہیمینز کی آویبھی برینن پہلی بار آئرلینڈ کے سینئر سکواڈ میں شامل

ڈبلن۔31مارچ (اے پی پی):آئرلینڈ کی خواتین فٹبال ٹیم میں آویبھی برینن کو پہلی مرتبہ سینئر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 18 سالہ مڈفیلڈر کو جمہوریہ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2027 کوالیفائنگ کے سلسلے میں پولینڈ کے خلاف ڈبل ہیڈر میچز کے لئے طلب کیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق نوجوان کھلاڑی ڈبلن کے کلب بوہیمینز ایف سی کی نمائندگی کرتی ہیں …

ڈبلن۔31مارچ (اے پی پی):آئرلینڈ کی خواتین فٹبال ٹیم میں آویبھی برینن کو پہلی مرتبہ سینئر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 18 سالہ مڈفیلڈر کو جمہوریہ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2027 کوالیفائنگ کے سلسلے میں پولینڈ کے خلاف ڈبل ہیڈر میچز کے لئے طلب کیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق نوجوان کھلاڑی ڈبلن کے کلب بوہیمینز ایف سی کی نمائندگی کرتی ہیں اور حالیہ پریمیئر ڈویژن سیزن میں شاندار کارکردگی کے باعث کوچز کی توجہ حاصل کی۔ٹیم کی ہیڈ کوچ کارلا وارڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آویبھی برینن کو گزشتہ برس ایک ڈیولپمنٹ میچ میں دیکھا تھا جہاں وہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں۔

ان کے مطابق آویبھی برینن بنیادی مہارتوں میں مضبوط ہیں اور اپنی عمر سے بڑھ کر کھیل پیش کرتی ہیں۔آئرلینڈ کے سکواڈ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ ویمن کی جیسی زیو اور ڈرہم ویمن ایف سی کی للی ایگ کی واپسی بھی ہوئی ہے، جو گھٹنے کی انجری کے بعد پہلی بار ٹیم میں شامل ہوئی ہیں۔آئرلینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پولینڈ کے شہر گدانسک میں میزبان ٹیم کا سامنا کرے گی، جبکہ دوسرا میچ چار روز بعد ایویوا سٹیڈیم ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آئرلینڈ کو ابتدائی میچز میں فرانس اور نیدرلینڈز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث ٹیم گروپ اے 2 میں آخری پوزیشن پر ہے۔ کوچ کارلا وارڈ نے خبردار کیا ہے کہ پولینڈ ایک مضبوط حریف ہے، خاص طور پر ایوا پاجورکی موجودگی میں، جو حال ہی میں شاندار فارم میں ہیں۔