سلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہریوں سے کفایت شعاری مہم کے مطابق ذمہ دارانہ روش اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ پیر کو زیرو ویسٹ کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ، “ایکس ” پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، چیزوں کے استعمال میں احتیاط کرتے ہوئے انکا استعمال کم کریں اور اشیاء کو دوبارہ استعمال میں لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کفایت شعاری مہم کے مطابق ہر شہری ایسی ذمہ دارانہ روش اپنائے جو پاکستان کو مزید پائیدار اور بہتر بنائے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہریوں سے کفایت شعاری مہم کے مطابق ذمہ دارانہ روش اختیار کرنے کی اپیل کی ہے