سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی کزن، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے کی ہمشیرہ اور میجر (ر) اختر محمود سے ان کی اہلیہ کی وفات پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء، بیروکریٹس، سنیئر صحافی ، علمائے کرام، ممتاز سیاسی، سماجی ، کاروباری مذہبی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےاظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی

رحیم یارخان: ویب ڈیسک

اسلام آباد میں سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی کزن، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے کی ہمشیرہ اور میجر (ر) اختر محمود سے ان کی اہلیہ کی وفات پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء، بیروکریٹس، سنیئر صحافی ، علمائے کرام، ممتاز سیاسی، سماجی ، کاروباری مذہبی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےاظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔تعزیت کے لیے تشریف لانے والی شخصیات میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وزیر احمد جوگزئی، سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری،سید محمود شاہ ایم این اے ، صہیب بھرت صوبائی وزیر، جاوید اعوان ایم پی اے،ہارون احسان پراچہ سابق ایم این اے سرگودھا،بلال یامین ایم پی اے، اکبر درانی سابق چیف سیکرٹری، چوہدری الیاس سابق آیڈیٹر جنرل پاکستان،مشتاق ملک سابق فیڈرل سیکرٹری،محمد اعظم سابق وفاقی سیکرٹری، خواجہ ظہیر وفاقی سیکرٹری، ملک مشتاق سابق وفاقی سیکرٹری، چوہدری نعیم سلیم سیکرٹری پرائم منسٹر آفس،عبد القادر حئی سابق آئی جی، سلیم صدیقی سابق ڈی جی پلاننگ،ڈاکٹر احسان صادق سابق ڈی جی ایف آئی اے، سابق ایس ایس پی جمیل ہاشمی، سابق چیف پروٹوکول آفیسر قومی اسمبلی نسیم خالد، رشید خان نیازی ڈائریکٹر پی ٹی وی، وہاج بھائی ایم ڈی نیا ٹل، میجر جنرل دلاور خان، برگیڈیئر عاصم، کرنل ظفر، کرنل اشرف، میجر قیصر گنڈا پور،کیپٹن عبدالزاق، پروفیسر ڈاکٹر عابد ریاض،عبدالزاق جامی ، ظہیر انور، انور رضا سابق صدر پریس کلب اسلام آباد، محمد عثمان، محمد زبیر، سلیم باز کنڈی، ناصر جمال خان،ظہیر مجاہد صنعتکار، حسن اورنگزیب، چوہدری اسلم سابق صدر انجمن گوجراں،ڈسٹرکٹ خطیب اسلام آباد مولانا مفتی عبدالحکیم، چوہدری دلدار احمد، ڈاکٹر اشتیاق، چوہدری محمد فیصل،چوہدری کامران یونس، نمیر کھٹانہ، چوہدری عاطف نذیر، چوہدری عدنان شمسی، چوہدری بابر، چوہدری لیاقت علی، چوہدری جہانگیر، چوہدری صدیق گوجر، چوہدری طارق دلدار، چوہدری خالد اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی اُمور محترمہ زیب جعفر ایم این اے، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر ایم پی اے، چوہدری فیصل ذوالفقار سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان اور حسن اختر بھی موجود تھے۔