
رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ایٖڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان کی کھلی کچہری 2 سو سے زائد شہریوں کے مسائل اور شکایات کا ازالہ، ڈی پی او عرفان علی سموں، ایس پی زین عاصم، سرکل پولیس افسران لیاقت پور، خان پور اور ایس ایچ اوز بھی موجود رہے، شہریوں کو ریکوریاں بھی دی گئیں ایڈیشنل آئی جی کا پولیس افسران کو عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی رکھنے کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق ایٖڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اعلان کردہ کھلی کچہری کے انعقاد کے لیے لیاقت پور پہنچے جہاں پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے ایس پی ہیڈ کوآرٹرز زین عاصم، سرکل پولیس افسران فیاض احمد خان، شاہد نذیر اور لیاقت پور اور خان پور سرکلز کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ خوش آمدید کہا اس موقع پر ضلع کے مختلف سرکلز، تھانہ جات اور علاقوں سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی کھلی کچہری میں پولیس سے متعلق مسائل اور شکایات پر مبنی درخواستیں لیے کھلی کچہری میں موجود تھی، ایٖڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ 200 سے زائد شہریوں کی درخواستیں سنیں اور متعلقہ افسران سے موقع پر ہی معاملہ کے متعلق جواب طلبی کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی عوام کی جان و مال کے تحفظ، میرٹ و انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، اس موقع پر ان کی موجودگی میں ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر ایس ایچ اوز سٹی لیاقت مطلوب حسین وینس، تبسم شہید صدیق کلیار اور ایس ایچ اوز شیدانی شریف محمد زاہد نے ٹریس شدہ وارداتوں کے مختلف مقدمات میں ہونے والی ریکوریاں مدعی مقدمات کے سپرد کیں جس پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
——————–

زین عاصم ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات