رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) ٹریفک پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ باڈی کیم کا استعمال قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حکم دیا تھا گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد، انسپکٹر شاہد عمران سنگھیڑا کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے باڈی کیم کو استعمال میں لاتے ہوئے سٹی ایریا کے مختلف مقامات پر قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں کیں، اس موقع پر ڈی ایس پی محمد ساجد نے شہریوں کو اس سلسلہ میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی رکھنے کی ہدایت کی۔
ٹریفک پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ باڈی کیم کا استعمال قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں