اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 226 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنگ بندی سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 226 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 594 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں بھی ملی ہیں جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں، حملوں اور ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 ہوچکی ہے۔