بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس رحیم یار خان
مورخہ 8 ستمبر 2025
سیلاب الرٹ
رحیم یار خان:
دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ , انتہائی درجے کا سیلاب
ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو 1122, پولیس اور دیگر اداروں نے ریسکیو سرگرمیاں جاری
تحصیل لیاقت پور کے موضع نور والا ، محمد خان لنگاہ
میں متعدد دیہات زیر آب آ گئے
کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا موضع نور والا کا دورہ
کمشنر بہاولپور نے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا
کمشنر بہاولپور گزشتہ شب سے نور والا تحصیل لیاقت پور میں موجود
زیر آب تمام دیہات سے عوامی انخلاء ترجیح ، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر بہاولپور مسرت جبیں
سیلاب سے متاثرہ دیہات میں عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ کمشنر بہاولپور مسرت جبیں
ہیڈ پنجند کے مقام پر 6 لاکھ سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔۔کمشنر بہاولپور مسرت جبیں
دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ کمشنر بہاولپور
دریائے سندھ میں سیلابی پانی کا بہائو 7 لاکھ 14 ہزار
202 کیوسک ہے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کمشنر بہاولپور مسرت جبیں
سیلاب نے ضلع کے 47 مواضعات کو متاثر کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز
60 ہزار سے زائد افراد کو فلڈ ریلیف کیمپس اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز
53 ہزار سے زائد لائیو سٹاک کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز