
رحیم یار خان(ویب ڈیسک )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع اور شہداء پاکستان کے موقع پر مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد، ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عرفان انور، ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی، ممبران امن کمیٹی قاری ظفر اقبال شریف، قاضی جواد الرحمن سمیت سول سوسائٹی، تاجر برادری، سکاؤٹس، طلباء او راساتذہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہونے والی ریلی سٹی پارک چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر مقررین نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع اور شہدائے پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں برس یوم دفاع پاکستان نہایت منفرد ہے۔ افواج پاکستان نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معرکہ حق میں دشمن کو تاریخی شکست دی۔اہل پاکستان اور افواج پاکستان کا جذبہ ”آپریشن بنیان المرصوص“ میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ آج کے دن ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی، شدت پسندی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی جرات اور بہترین مہارت کو سراہتے ہیں۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی،امن و امان اور کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رحیم یار خان( ویب ڈیسک ) ضلع بھر میں جشن ولادت رسول ؐ شایان شان انداز سے منایا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ اور نجی اداروں کی جانب سے عمارتوں،بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ ضلع اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی سربراہی میں جلوسوں کے راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگے، سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عرفان انور نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان کے ہمراہ جبکہ دیگر تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوسوں اور ریلیو ں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کے تمام فلڈ ریلیف کیمپس میں بھی میلاد النبیؐ کی محافل کا انعقاد کیا گیا اور سیلاب متاثرین میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھانا، مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رحیم یار خان(ویب ڈیسک ) دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح6لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی، آئندہ 24گھنٹوں میں سیلابی ریلا کی سطح8لاکھ کیوسک کی حد عبور کرنے کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تمام امدادی اداروں کو دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں اور نشیبی علاقوں سے عوام کے انخلاء کو بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ فلڈ ریلیف کیمپس اور دیگر مقامات پر موجود سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک قدرتی آ فت کا سامنا ہے ضلع کے تمام وسائل امدادی سرگرمیوں میں صرف کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے تحصیل لیاقت پور کے مواضعات نور والا اور گل محمد لنگاہ میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے لئے نزدیکی علاقوں سے ریسکیو1122,، پولیس او ردیگر امدادی اداروں، کشتیوں کی تعداد بڑھا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ابراہیم میلادی کھر کو ریسکیو سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 56ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات یا فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 52ہزار سے زائد لائیو سٹاک کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔انہوں نے نشیبی علاقوں میں مقیم خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، امدادی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔

رحیم یار خان /// ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر پولیس کی سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
رحیم یار خان: تحصیل لیاقت پور کے موضع نور والا میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔
رحیم یار خان:پولیس افسران اور جوان متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رحیم یارخان:پولیس کے جوان کشتیوں اور دیگر دستیاب وسائل کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔
رحیم یارخان:متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات اور ریلیف کیمپس پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خطرناک علاقوں سے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل ہو جائیں ۔
ہنگامی صورتحال میں قریبی پولیس یا ریسکیو ٹیم سے فوری رابطہ کریں